کراچی: شہر قائد میں آج تیز ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آج شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کی توقع بھی کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 27 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔