چیمپئنز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی اور دوسرا 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں 4 ٹیمیں پہنچ گئیں، جس کے بعد اُن کے میچز بھی کنفرم ہوگئے ہیں۔
سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ بھارت نے گروپ کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست بھی دے دی۔
سیمی فائنل کا ایک میچ دبئی جب کہ دوسرا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دبئی میں 4 مارچ کو بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جب کہ 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
سیمی فائنل میں جیتنے والی دو ٹیموں کے درمیان 9 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا، اگر بھارت نے رسائی حاصل کی تو فائنل دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Champions trophy 2025dubaiIndia Vs AustraliaLahoreSemi FinalsSouth Africa Vs New Zealand