چمن بم دھماکا: 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

چمن: چمن کے مال روڈ پربم دھماکے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چمن کے علاقے مال روڈ پردھماکے کے نتیجے میں متعداد افراد جاں بحق اورزخمی ہوگئے، امدادی رضاکاروں، سیکیورٹی فورسز اور مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی عملے نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بارودی مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریب موجود گاڑیوں کے علاوہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دہشت گردوں کا ہدف اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی میں بیٹھے اعلٰی افسران تھے۔ پولیس اور لیویز فورس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے چمن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہے، شرپسند عناصر کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

5 killedChaman bomb blast