چیئرپرسن ہیومن رائٹس کمیشن سندھ اقبال ڈیتھو برطرف، دفاع کیلئے 7 فروری کو پیش ہونے کا حکم

کراچی: چیئرپرسن ہیومن رائٹس کمیشن سندھ اقبال ڈیتھو کو برطرف کردیا گیا، اپنے دفاع کے لیے 7 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
چیف منسٹر انسپکشن، انکوائریز اینڈ ایمپلی مینٹیشن ٹیم ڈپارٹمنٹ سندھ کی جانب سے 3 فروری 2025 کو اقبال احمد ڈیتھو، چیئرپرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کراچی کو لیٹر کا اجرا کیا گیا، جس میں ان کی بطور چیئرپرسن، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن برطرفی/ نااہلی (SPHRA) سندھ پروٹیکشن آف ہیومن رائٹس ایکٹ، 2013 کے سیکشن 6 (A) اور 6 (D) کے مطابق کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ نے 23.01.2025 کو اپنے خط کے ذریعے محترمہ انیس ہارون، ممبر (سندھ)، نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق اور دیگر کی جانب سے ایک مشترکہ شکایت بھیجی، جس میں چیف سیکریٹری سندھ سے معاملے کی انکوائری کرنے کی درخواست کی گئی۔


چیف سیکریٹری سندھ نے انکوائری کی ذمے داری چیئرپرسن سی ایم آئی ای اور آئی ٹی ڈی کو سونپی اور 07 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ محکمے نے مورخہ 31.01.2025 کے آفس آرڈر کے ذریعے الزامات کی انکوائری اور رپورٹ پیش کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی۔
2. اس تناظر میں، اقبال ڈیتھو سے درخواست کی گئی ہے کہ 7 فروری کو صبح گیارہ بجے اپنے تحریری دفاعی بیان اور معاون دستاویزات/ شواہد کے ساتھ دفتر چیئرپرسن، چیف منسٹر کے معائنہ، انکوائریز اینڈ ایمپلی مینٹیشن ٹیم ڈیپارٹمنٹ، سندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ نمبر 2 (3rd فلور) تغلق ہاؤس، کراچی میں انکوائری میں شرکت کریں۔

Chairperson Sindh Human Rights CommissiondismissedIqbal Detho