چاہت فتح علی خان پارٹی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن جاپہنچے

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر اپنے انوکھے انداز گلوکاری کے سبب شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے گلوکار چاہت علی خان الیکشن کمیشن جاپہنچے۔
گلوکار چاہت فتح علی خان پارٹی رجسٹرڈ کروانے الیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں، جس کی مختصر ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اس سے قبل دسمبر 2023 میں چاہت فتح علی خان نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔
چاہت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے، چاہت فتح علی خان نے کاغذات نامزدگی اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے جمع کروائے تھے۔

Chahat Fateh Ali KhanParty Registrationsingersocial MediaWent To Election Commission