کراچی: بینک دولت پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال معاشی نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی اور معاشی نمو میں زرعی شعبے کی کارکردگی اہم ہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی توقعات کے مطابق کم ہونا شروع ہوئی ہے، ستمبر 2025 تک مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ پالیسی کا تسلسل ضروری ہے جب کہ فروری میں مہنگائی کی شرح 23.1 فیصد رہی۔
دھیان رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 26 جون 2023 کو شرح سود 22 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے ملک میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار ہے۔