اسلام آباد/ کراچی: امسال ماہ فروری میں سیمنٹ کی فروخت 19.22 فیصد کمی کے ساتھ 3.259 ملین ٹن رہی، جو گزشتہ سال اسی مہینے میں 4.035 ملین ٹن رہی تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2024 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.863 ملین ٹن رہی جو فروری 2023 کی فروخت 3.590 ملین ٹن سے 20.23 فیصد کم رہی۔ ماہ فروری 2024 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 11.02 فیصد کمی سے 3 لاکھ 95 ہزار 935 ٹن رہی جو فروری 2023 میں 4 لاکھ 44 ہزار 962 ٹن رہی تھی۔
فروری 2024 کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 19.26 فیصد کمی سے 2.433 ملین ٹن رہی جو فروری 2023 میں 3.014ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 19.08 فیصد کمی سے 8 لاکھ 26 ہزار 85 ٹن رہی، جو گزشتہ سال فروری میں 1.021 ملین ٹن رہی تھی۔
شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے فروری 2024 کے دوران سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ میں فروخت 20.73 فیصد کمی سے 2.338 ملین ٹن رہی جو فروری 2023 میں 2.949 ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروری 2024 میں مقامی فروخت 5 لاکھ 25 ہزار 543 ٹن رہی جو فروری 2023 کی مقامی فروخت 6 لاکھ 40 ہزار 645 ٹن کے مقابلے میں 17.97 فیصد کم رہی۔
فروری 2024 کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے ایکسپورٹ 47.40 فیصد کے نمایاں اضافے سے 95 ہزار 393 ٹن رہی جو فروری 2023 میں 64 ہزار 717 ٹن رہی تھی۔ فروری کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 20.96 فیصد کمی سے 3 لاکھ 542 ٹن رہی جو فروری 2023 میں 3 لاکھ 80 ہزار 245 ٹن رہی تھی۔
رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ جولائی تا فروری کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (بشمول مقامی و برآمدات) 30.555ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی مجموعی فروخت 29.805ملین ٹن سے 2.52 فیصد زائد رہی۔ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 26.059 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی مقامی فروخت 27.207 ملین ٹن سے 4.22 فیصد کم رہی۔
رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 73.10 فیصد کے نمایاں اضافے سے 4.496 ملین ٹن رہی جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی ایکسپورٹ 2.597 ملین ٹن رہی تھی۔