لاہور: پولیس چیف عمر شیخ کو تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی سی پی او لاہورعمر شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ غلام محمود ڈوگر کو نیا سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عمر شیخ کو شہر میں جرائم کنٹرول نہ کرنے پر تبدیل کیا ہے۔