کراچی: وفاق میں اعلیٰ سطح پر کراچی سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، سی بی سی (کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ) کو کے ایم سی کے زیر انتظام دینے پر اتفاق ہوگیا۔
ذرایع کے مطابق سی بی سی کے ایڈمنسٹریٹر کو ہٹا کر پورے محکمے کا اختیار کے ایم سی کے سپرد کردیا جائے گا۔
ذرایع کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی کے حوالے سے وفاق کی جانب سے ایک بہت بڑا پیکیج دینے کی بات بھی ہوئی تھی، جس میں یہ حتمی طور پر طے ہوگیا تھا کہ کراچی کو ایک بہت بڑا فنانشل ڈیولپمنٹ پیکیج دیا جائے گا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی میں صوبے کے ساتھ وفاق کی منظوری بھی شامل ہوگی، ایڈمنسٹریٹر ہی اس پیکیج کو شفاف طور پر کراچی پر لگائے گا۔