کراچی: شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کے لیے قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی۔
اس حوالے سے مویشی منڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مویشی منڈی تئیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر 1000 ایکڑ رقبے پر لگائی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق مالیاتی خدمات کے لیے بڑے بینکوں کے اے ٹی ایمز اور عارضی برانچیں بھی قائم کی جائیں گی۔
مویشی منڈی میں ہنگامی طبی امداد کی سہولت کے ساتھ ایمبولینس بھی موجود رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر ہی قائم کی گئی تھی۔