گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

لاہور: سینئر گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق سلمان احمد پر اداروں اورریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پرتعینات پولیس آفیسر نے خود دیکھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر گلوکار سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی تھی اور انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

 

case registeredDefence A Police StationLahorePeca ActSinger Salman Ahmed