لاہور: ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے معاملے میں احتساب عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی، جس میں نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ مونس الٰہی گرفتار نہیں ہوئے نہ ہی تفتیش جوائن کی لہٰذا عدالت انہیں اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔
احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا اور ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔
احتساب عدالت نے جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔