نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج


اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے شاہدرہ پولیس اسٹیشن میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ملکی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی۔ نواز شریف کی تقریر مریم نواز اور راناثنااللہ سمیت تمام سیاسی قیادت نے سنی اور اس کی تائید کی۔
یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ نواز شریف بھارتی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ۔ ان کی تقاریر کا مقصد پاکستان کو ناکام ریاست قرار دلانا ہے۔
ایف آئی آر میں 120 اے اور بی 121 اے اور بی ، 123 اے اور بی ، 124 اے اور بی و دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

Nawaz sharifنواز شریف