اسلام آباد: نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ تمام اداروں نے آئی ایم ایف کی طرف سے دیے گئے اہداف پر عمل درآمد کیا اور کارکردگی اطمینان بخش ہے۔
نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے اور اس وقت معاشی ٹیم آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں مصروف عمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں نے آئی ایم ایف کی طرف سے دیے گئے اہداف پر عملدرآمد کیا اور کارکردگی اطمینان بخش ہے، لہٰذا مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی امید ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ٹیکس استثنیٰ کے خاتمے کے لیے عمل درآمد رپورٹ مرتب کی تھی، جس کو آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے اور آئی ایم ایف کو نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہ لانے کی یقین دہانی کرادی گئی تھی۔