پشاور: کیپٹن (ر) صفدر پر انڈا پھینکنے کی کوشش، نامعلوم شخص فرار

پشاور: پشاور ہائی کورٹ کے باہر کیپٹن (ر) محمد صفدر پر انڈا پھینکنے کی کوشش، نامعلوم شخص نے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد صفدر پر انڈا پھینکا جو کارکن کو جالگا۔
انڈا پھینکنے والا نامعلوم شخص رکشے میں سوار ہوکر فرار ہوگیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر عدالت عالیہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے لیے آئے تھے۔


خیال رہے کچھ روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں پیشی پر آنے والے شہباز گل پر لیگی کارکنان نے انڈے اور سیاہی پھینکی تھی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لیگی کارکنان کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا تھا۔
بعدازاں شہباز گل نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈے اور سیاہی پھینکنے والے ن لیگی کارکنان کو معاف کردیا تھا۔

Captain (r) SafdarEggPeshawar High court