پسنی میں دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید

پسنی: دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن آفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید ہوگئے۔ دہشت گردوں نے پسنی میں واقع خدابخش بازار میں فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں میں شہید ہونے والے کیپٹن آفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شامل ہیں، واقعے کے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، اس دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرنے والے عناصر کو ملک دشمن ایجنسیوں کی مدد حاصل ہے، ملک دشمن عناصر بلوچستان میں سخت محنت سے حاصل کئے گئے امن وخوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے، سیکیورٹی فورسز ہرقیمت پر اس طرح کی گھناوٴنی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں.

Captain and soldier of Pakistan Army martyred in terrorist attack in Pasni