تھائی لینڈ میں بھنگ والا پیزا متعارف کروا دیا گیا ہے۔
تھائی لینڈ کی ایک مشہور فوڈ چین کمپنی نے کریزی ہیپی پیز ا کے نام سے پیزا کی ایک منفرد قسم متعارف کرائی ہے جس میں بھنگ سے پیزا کی سجاوٹ کی جاتی ہے۔
تھائی لینڈ کی اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پیزا کھانے سے گاہکوں کو نشہ نہیں ہو گا۔
کمپنی نے 9 انچ کے پیزا کی قیمت 499 بھاٹ یعنی 2615 پاکستانی روپے رکھی ہے۔