البرٹا: کینیڈا کے ایک سائیکلسٹ نے 130 کلومیٹر تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلاکر گنیز ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا سے تعلق رکھنے والے رابرٹ مرے نے 5 گھنٹے اور 37 منٹ تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلائی اور 130 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ریکارڈ اپنے نام کیا۔
رابرٹ مرے نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کی کوشش سے قبل انہوں نے سائیکل کا ہینڈل استعمال کیے بغیر سائیکل چلانے کی خوب مشق کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقے سے سائیکل چلانا ان کے لیے زیادہ آرام دہ ہے۔ اس دوران وہ ٹیکسٹ کرسکتے ہیں، گانا بدل سکتے ہیں، بستے سے چیزیں نکال سکتے ہیں۔ اس صلاحیت کو وہ اپنی دوسری فطرت سمجھتے ہیں۔
رابرٹ مرے کی جانب سے یہ کوشش کلگری کی الزائمرز سوسائٹی کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے کی گئی۔