کینیڈا: ڈیڑھ درجن سے زائد فرار شتر مرغ کیسے قابو آئے؟

لبرٹا: کینیڈا میں ڈیڑھ درجن سے زائد شتر مرغ فارم ہائوس سے ایک ساتھ فرار ہوگئے، جنہیں پانچ گھنٹے کی تگ و دو کے بعد قابو کیا گیا، 20 کے قریب شترمرغ فرار ہوگئے اور اس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی گاڑی ایک شترمرغ کے پیچھے بھاگ رہی ہے اور پولیس والا اسے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے تو پرندہ نیچے گرجاتا ہے اور پھر دوبارہ اٹھ کر بھاگنا شروع ہوجاتا ہے۔


یہ واقعہ البرٹا کے چھوٹے سے شہر ٹیبر میں رونما ہوا، جس میں ایک فارم سے پرندوں کا ریوڑ فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق انہیں اس طرح کی جعلی فون کال موصول ہوتی رہتی ہیں، تاہم اتنی بڑی تعداد میں پرندوں کے فرار کے بعد ہمیں کئی افراد نے مدد کے فون کیے۔ اگرچہ تمام شترمرغ پکڑ لیے گئے، تاہم ایک پرندہ تیز رفتار شاہراہ پر گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔

20canadaCanadian policeForm houseOstriches