لاہور/ پشاور: امن وامان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے پنجاب اور خیبرپختون خوا میں پاک فوج کو طلب کرلیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج کو طلب کرنے کی منظوری دے دی۔ لاہور سمیت صوبے کے اہم اضلاع میں امان و امان کی صورت حال کو کنٹرول کیا جائے گا۔ فوج اس حوالے سے پولیس اور رینجرز کی مدد کرے گی۔
پنجاب نے وفاق کوسمری بھجوادی جس کے مطابق فوج کی دس کمپنیوں کوطلب کیا جائے گا۔ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بگڑ جانے پر یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔
ادھر خیبرپختون خوا حکومت نے بھی کشیدہ حالات کے باعث آرٹیکل 246 کے تحت فوج کو طلب کرلیا ہے ۔ صوبائی حکومت نے تحریری خط لکھ دیا۔
صوبائی محکمہ داخلہ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو فوج کی تعیناتی کے لیے خط لکھا۔ پاک فوج کی کمپنیاں کشیدہ علاقوں میں تعینات رہیں گی۔