لائبہ خان کی بارات کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

کراچی: ٹی وی کی مقبول اداکارہ لائبہ خان نے اپنی شادی کے یادگار لمحات مداحوں سے شیئر کردیے، سوشل میڈیا پر ان کی بارات کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
لائبہ خان کے سوشل میڈیا پر 4 ملین سے زائد فالوورز ہیں جو اس وقت اپنے شادی کی تقریبات کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
لائبہ نے چند روز قبل ہی مدینہ منورہ میں نکاح کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
لائبہ خان کی شادی کی تقریبات میں ان کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد ہی دکھائی دے رہے ہیں، حال ہی میں ان کے مہندی اور قوالی کے ایونٹس کراچی میں ہوئے، جن میں کئی معروف اداکار بھی شریک ہوئے، جن میں فیروز خان اور طوبیٰ انور شامل ہیں۔
گزشتہ روز لائبہ خان کا بارات کا ایونٹ کراچی میں ہوا، انہوں نے اپنی بارات کے لمحات کی خوبصورت ویڈیو اور فوٹوشوٹ شیئر کیا۔
اس موقع پر انہوں نے خوبصورت سرخ لہنگا پہنا، جو سنہری تیلا اور دبکا ورک سے بھرپور تھا، ان کا انداز زیادہ تر کترینہ کیف کی برائیڈل لُک سے متاثر لگ رہا تھا۔
لائبہ نے بھارتی اسٹائل کا برائیڈل لہنگا پہنا، جس کے ساتھ چولی اور دوپٹہ روایتی بھارتی انداز میں ڈریپ کیا گیا تھا جب کہ جیولری بھی بھارتی اسٹائل کی تھی۔
خیال رہے کہ لائبہ خان نے اپنے شوہر سے متعلق تفصیلات بھی پوسٹ کی تھیں، سوشل میڈیا پر لائبہ خان کی شادی سے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہے اور کئی غیر مصدقہ دعوے گردش کر رہے ہیں۔
جب سے لائبہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ آفیشل تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، بعض افراد کی جانب سے ان کے شوہر پر تنقید کی جارہی ہے اور منفی تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
اداکارہ کے بارے میں یہ افواہ گردش کررہی ہے کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کررہی ہیں جو پہلے سے شادی شدہ ہے اوران کی ایک بیٹی بھی ہے۔

ActressBaraatLaiba KhanPics viral