اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کل (24 نومبر) کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا۔
بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسف زئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کی تیاریوں کے لیے پارٹی رہنماؤں کی پشاور میٹنگز کی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دُور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔