بشریٰ انصاری کی کورونا سے متاثرہ بہن وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کو کورونا سے حالت تشویش ناک ہونے کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی بہن  اداکارہ اسماء عباس کی جانب سے سنبل شاہد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ان کی تشویش ناک حالت کی اطلاع دی گئی۔


اسماء عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری پیاری باجی وینٹی لیٹر پر ہیں، براہ مہربانی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
اسماء عباس کی پوسٹ پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔


دھیان رہے کہ کچھ روز قبل انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

ActressBushra AnsariCovid 19 patientSisterSunbul Shahidventilator