کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ وہ چاہت فتح علی خان جیسے لوگوں کو وائرل کرنے والوں سے مایوس ہیں۔
بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ مجھے پاکستان کے وائرل کلچر اور ہمارے لوگوں کی ذہنیت پر افسوس ہے کہ یہ کس طرح کی چیزوں کو وائرل کررہے ہیں، یہ وائرل ٹرینڈ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ چاہت فتح علی خان اور ان جیسے کئی دوسرے لوگ جس چیز کے لیے مشہور ہورہے ہیں اس پر کہنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ کس طرح موسیقی کی کھلے عام بےعزتی ہورہی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے مقبول گانوں اور موسیقی کا اس طرح استحصال مجھ سے برداشت نہیں ہوتا۔