معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا اپنی وائرل ڈانس ویڈیو پر تنقید کے حوالے سے پر ردعمل آگیا۔انسٹاگرام‘ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں گزشتہ 3 ماہ سے شدید غم کی کیفیت میں مبتلا تھی اور یہ نقصان ہمارے دلوں میں آخری سانس تک رہے گا، 2 روز قبل فیملی میں ڈھولکی تھی، میرے سارے دوستوں نے مجھ سے اصرار کیا کہ اپنی پریشانی کو ختم کروں، یہ ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کے پہلے پوتے کی تقریب تھی اور وہ میرے لیے بڑی بہنوں اور ماں جیسی ہیں، میں نے صرف ان کی خوشی میں شرکت کی خاطر 2 منٹ کیلئے اپنے بیٹے (گلوکار) اذان سمیع کے ہمراہ ڈانس کیا، مجھے اس ویڈیو پر لوگوں کا ردعمل دیکھ کر شدید دکھ ہوا، لوگ ہمیں صرف افسردہ دیکھنا چاہتے ہیں، خاص طور پر جب آپ عمر رسیدہ ہوچکے ہوں۔