منڈی بہاء الدین: ٹاہلی اڈا میں بس بے قابو ہو کر شہریوں پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ گہری دھند اور بس ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والے افراد مہندی کی تقریب میں شرکت کے لیے جمع ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تین مزید افراد علاج کے دوران انتقال کرگئے۔
حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منڈی بہاء الدین بس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالا سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔