بی آر ٹی منصوبہ مکمل، وزیراعظم آج افتتاح کریں گے

پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے میں اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے بعد بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) فلیگ شپ پروجیکٹ کو مکمل کرلیا ہے اور آج وزیراعظم عمران خان اس اہم منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان پشاور بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کے لیے آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے، وزیراعظم چمکنی اسٹیشن سے بی آر ٹی بس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جب کہ گورنر خیبرپختون خوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

BRTinaugurationPeshawarPM IK