لندن: برطانوی شہزادی پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے کینسر سے بچاؤ کی کیموتھراپی کا اپنا کورس مکمل کرلیا ہے۔
کیٹ مڈلٹن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے۔ برطانوی شہزادی نے اپنے خاندان کے ہمراہ نئی ویڈیو بھی شیئر کی۔
کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ کینسر سے مکمل صحت یابی کا راستہ طویل ہوگا، بتا نہیں سکتی کہ آخرکار کیموتھراپی کا علاج مکمل کرنے سے کتنی راحت ملی ہے۔
پرنسز آف ویلز کا کہنا تھا کہ گزشتہ 9 ماہ ہمارے خاندان کے لیے ناقابل یقین حد تک سخت رہے ہیں۔
کیٹ مڈلٹن نے دوران علاج نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
دھیان رہے کہ 42 سال کی کیٹ مڈلٹن نے جنوری میں پیٹ کی بڑی سرجری کرائی تھی، سرجری کے دوران کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔