برطانوی پارلیمنٹ میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت ختم کرنے کا بل پیش

لندن: برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت فوری طور پر ختم کرنے کا بل ایوان میں پیش کردیا ہے۔
لیڈز سے منتخب ہونے والے رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بتایا ہے کہ انہوں ںے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت ختم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا ہے۔
رچرڈ برگن نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں برطانوی حکومت نے اربوں پاؤنڈز کے ہتھیار اسرائیل کو فروخت کیے جس کو اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کیا۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن کے مطابق اسرائیلی فورسز ملنے والا اسلحہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر برطانوی حکومت اسرائیل کو مسلح کر رہی ہے تو پھر وہ امن کی دعویدار کیسے ہو سکتی ہے؟
رچرڈ برگن کے مطابق حال ہی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی کی جارحیت کا مظاہرہ ہم سب نے دیکھا ہے لیکن اب اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے۔
رکن پارلیمنٹ کے مطابق بل کو پارٹی کے دیگر اراکین پارلیمنٹ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اگر مذکورہ بل برطانیہ کی پارلیمنٹ سے منظور ہوجاتا ہے تو حکومت کو اسرائیل کے ساتھ کی جانے والی اسلحہ ڈیل ختم کرنا ہوگی

British Parliament introduces bill to end arms sales to Israel