اچانک کروڑ پتی بننے والی برطانوی لڑکی کنگال کیسے ہوئی؟

لندن: برطانیہ کی غریب لڑکی کو قسمت نے اچانک کنگال سے کروڑ پتی بنایا اور وہ اسے سنبھال نہ سکی اور پھر کنگال ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلی راجرز نے 2003 میں 16 سال کی عمر میں 18 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیتی تھی، اُس وقت وہ یہ لاٹری جیتنے والی کم عمر ترین لڑکی تھی، تاہم کیلی راجرز اتنی بڑی رقم کو سنبھال نہ سکی اور اس نے یہ رقم نشہ کرنے اور پارٹیوں میں اڑا دی، وہ اپنے دوستوں اور رشتے داروں پر بے دردی سے رقم خرچ کرتی تھی۔
کیلی راجرز کی عمر اب 33 سال ہے اور وہ چار بچوں کی ماں ہے، اسے نشے کی لت پڑ چکی، اب وہ دوستوں اور رشتہ داروں کو قصوروار ٹھہرانے لگی ہے، کیلی راجرز نے کہا دوستوں اور رشتے داروں نے اس سے فائدہ اٹھایا اور بعد میں اسے اکیلا چھوڑ دیا، تاہم کیلی راجرز نے اپنی غلطی بھی تسلیم کی، اب کیلی نے لاٹری مالکان سے درخواست کی ہے کہ لاٹری جیتنے کی عمر کی کم سے کم حد 18 سال کی جائے۔

British girlMillinerspoor