لندن: برطانیہ کے وزیر دفاع بین والس کا کہنا ہے کہ کابل سے نکلنے کے بعد امریکا سپرپاور نہیں رہا، امریکا افغانستان کی جنگ ہار چکا ہے۔
بین والس نے کہا کہ جنگ ہارنے کے بعد امریکا اب صرف بڑی طاقت ہے، سابق صدر ٹرمپ نے طالبان سے معاہدہ کر کے امریکا کو کمزور کیا۔ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن طالبان کی جیت مان چکے تھے، امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں افراتفری پیدا ہوئی۔
ادھر افغانستان میں نئی حکومت کے خدوخال جلد سامنے آنے والے ہیں۔ طالبان رہنما احمداللہ متقی نے کہا کہ وزارت اطلاعات و ثقافت صدارتی محل میں حکومتی معاملات، عہدوں پر مشاورت کررہی ہے۔ طالبان کے سربراہ ملا ہبت اللہ اخونزادہ کے ماتحت گورننگ کونسل بننے کے امکانات ہیں، کونسل کے تمام عہدیدار سربراہ کونسل کے ماتحت ہوں گے۔