لندن: اس وقت برطانوی خطہ شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہے، برطانیہ میں برفانی طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہونے کے بعد مزید برف باری کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔
جنوبی انگلینڈ کے علاوہ بقیہ تمام علاقوں میں یلو وارننگ برقرار ہے، اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کے بعض دیہی علاقوں میں رات کو درجہ حرارت منفی 13 ڈگری تک گرسکتا ہے۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی موسم کی صورتِ حال مزید شدت اختیار کرے گی۔
دوسری جانب ویلز اور شمال مغربی انگلینڈ میں شدید برف باری کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا، ویلز میں 200 سے زیادہ اور شمالی آئرلینڈ میں 100 سے زیادہ اسکول بند رہے۔