دریائےسندھ سے 2 کلو میٹر کےفاصلے پر پیڈسٹل پل کا افتتاح، 11سال بعد مکینوں کی مشکل آسان

دریائے سندھ سے 2 کلو میٹرکے فاصلے پر گاوں منڈو ڈیرو کےقریب 11سال سے ٹوٹا ہوئے پیڈسٹل پل کو از سر نو تعمیر کرکے جی او سی پنوعاقل کینٹ نے افتتاح کردیا ،پل کے بننے سے مکینوں اور اطراف کے مکینوں کی بڑی مشکل آسان کردی گئی ،خستہ حال پل 2010 کے سیلابی ریلے کی زد میں آکر ٹوٹ کر پانی میں بہہ گیاتھا،11 سال بعد پیڈسٹل پل کو دوبارہ تعمیر کرکے جی او سی پنوعاقل کینٹ پل کا باقاعدہ افتتاح کرکےگاوں منڈو ڈیرو کے سیکڑوں مکینوں کو پنوعاقل چھاونی کی طرف سے عیدالضحی کے موقع پر ایک تحفہ پیش کیا ہے،پنوعاقل چھاونی کے آفیسرز، جی او سی(جنرل آفیسر کمانڈ) اور فوجی اہلکاروں نے اپنی تنخواہوں میں سے رقم جمع کی اور ایک خطیر رقم سے پیڈسٹل برج کی تعمیر کرکے گیارہ سال بعد سیکڑوں مکینوں کی ایک بڑی مشکل آسان کردی واضح رہے کہ دریائے سندھ سے 2 کلو میٹر کے فاصلے پر آباد گاوں منڈو ڈیرو کے مکینوں اور اطراف کی آبادیوں کے باشندے سفری سہولیات کے حوالے سے گزشتہ 11 سال سے سخت اذیت کا شکارتھے علاقہ مکینوں کو نہر کراس کرنے کےلیے کوسوں میل دشوار گزار پیدل راستہ اختیار کرناپڑتا تھا پل کی تعمیر میں پنوعاقل چھاونی کے افسران اور اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور فوجی افسران،جی اوسی اور اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی تنخواہوں سے رقم جمع کرکے پیدل چلنے والوں کیلئے اسٹیل کی دھات سے بنائے جانیوالے ایک مضبوط پل کو تعمیر کیا ،پل کی تعمیر پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ فوجی بھائیوں نے علاقعہ مکینوں کی ایک بڑی مشکل آسان کردی ہےاور پنوعاقل چھاونی کے اہلکاروں نےاپنی مدد آپ کے تحت پل تعمیر کرکے گاوں منڈو ڈیرو کے مکینوں سمیت اطراف میں آباد علاقے کے دیگر باشندوں کے دل جیت لیے ہیں