لکھنؤ: بھارت میں ایک حیران کُن واقعہ رونما ہوا کہ شادی کے فوری بعد دولہا اور دلہن ہارٹ اٹیک سے چل بسے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست اترپردیش میں 22 سالہ پرتاب یادیو اور20 سالہ پشپا کی شادی کی رسوم روایتی دھوم دھام سے ہوئیں، تاہم اگلی صبح نیا شادی شدہ جوڑا اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ عجیب انکشاف ہوا کہ دونوں کی موت بیک وقت دل کے دورے سے ہوئی۔ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ایک روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی آخری رسوم بھی ایک ہی جگہ اور ایک ساتھ ادا کی گئیں۔ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سمیت علاقے کے سیکڑوں افراد نے آخری رسوم میں شرکت کی۔