کراچی: معروف فیشن ڈیزائنر ہما عدنان کے برائیڈل شو میں مشک کلیم نے رنگ جمایا۔۔۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ ماڈل اور ماہر نسواں، مشک کلیم نے معروف ڈیزائنر ہما عدنان کے برائیڈل شو میں دل کش پرفارمنس سے محفل میں رنگ جمادیا اور حاضرین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔۔ مقامی ہوٹل میں ہاؤس آف امیر عدنان نے ہما عدنان کا سولو ایونٹ پیش کیا، صف اول کی فیشن ماڈل مشک کلیم نے شواسٹاپر کی حیثیت سے ہما عدنان کے برائیڈل شو میں ہر طرف ثقافتی رنگ بکھیر دیے۔
مشک کلیم نے روایتی دلہن کے انداز اور منفرد پرفارمینس سے خوبصورتی کے ساتھ یہ شو اپنے نام کیا، اس دلہن شو میں تمام معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی سختی کے ساتھ پاسداری نظر آئی.
ہما عدنان کا منفرد برائیڈل شو شادی کے سیزن کے آغاز کے موقع پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔