برازیل کے صدر بھی کورونا کی زد میں آگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جائیر بولسونارو نے گذشتہ روز بخار اور دیگر علامات ظاہر ہونے پر چوتھی بار اپنا ٹیسٹ کرایا، جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
برازیلین صدر متعدد بار کورونا کے خطرے کو نظرانداز کرتے ہوئے اسے عام فلو قرار دے چکے ہیں اور ان کے ریاستی گورنروں سے لاک ڈاؤن ہٹانے یا نرم کرنے کے معاملے پر شدید اختلافات رہے ہیں۔
جائیر بولسونارو کا کہنا ہے کہ سخت لاک ڈاؤن نہیں کیا جانا چاہیے کیوں کہ یہ معیشت کے لیے اچھا نہیں ہے، گذشتہ روز انہوں نے فیس ماسک پہننے کے قوانین میں بھی نرمی کا اعلان کیا تھا۔