پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر 2 سال کی پابندی عائد

لندن: ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر دو سال کی پابندی لگادی گئی۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عامر خان پر پابندی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر لگائی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022 میں کیل برووک کے ساتھ فائٹ کے بعد عامر خان کا ٹیسٹ کیا گیا، باکسر عامر خان نے ممنوعہ ادویہ کا استعمال کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس میچ میں شکست کے بعد عامر خان نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
اینٹی ڈوپنگ رولز کے تحت عامر خان دو سال تک کسی بھی کھیل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

banBoxer Amir KhanDrugsTwo years