اسلام آباد: پاکستان سے بیرون ملک کے لیے عازم سفر ہونے والوں کو ویکسین کی اضافی خوراک پیسوں میں لگے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت صحت نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے این سی او سی کی سفارش پر اہم فیصلہ کیا ہے، فیصلے کی روشنی میں اب بیرون ملک جانے والوں کے لیے بوسٹر ویکسین کی اضافی خوراک لگے گی اور اس کے پیسے بھی وصول کیے جائیں گے، اس حوالے سے وزارت صحت نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بوسٹر ویکسین کی اضافی خوراک کی قیمت وصول کی جائے گی اورایک خوراک کی قیمت 1270 روپے وصول کی جائے گی، ویکسین بوسٹر کو ملک بھر کے مخصوص ویکسین مراکز پر لگایا جائے گا اور اس کی قیمت کی ادائیگی نیشنل بینک کی تمام برانچوں میں کی جاسکتی ہے۔