ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں کشتی حادثے میں 21 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں کشتی کارگو جہاز سے ٹکرا گئی جس کے باعث کشتی میں سوار تمام افراد ڈوب گئے۔
کشتی میں 60 افراد سوار تھے جن میں سے 7 کو بچالیا گیا تاہم 21 مسافر ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملنے والی لاشوں میں 9 خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں جبکہ مقامی افراد کی مدد سے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
گزشتہ سال جون میں ڈھاکہ میں ایک کشتی پیچھے سے آنے والے کشتی سے ٹکرا گئی تھی اور اس حادثے میں 32 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے