خون ٹیسٹ خواتین میں امراض قلب کی بہت پہلے تشخیص کا ذریعہ

واشنگٹن: نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خون میں تین بائیو مارکرز کی سطح کی پیمائش کرنے سے خواتین میں دل کے دورے اور فالج جیسے اہم امراض قلب کے خطرے کا دہائیوں پہلے پتا لگایا جاسکتا ہے۔
جب خواتین کے صحت کے مسائل کی بات آتی ہے تو دل کی بیماری عام طور پر بیماریوں کی فہرست میں اوپر نہیں ہوتی جب کہ ماہرین کا ماننا ہے کہ اسے غالباً ہونا چاہیے۔
دل کی بیماری امریکا میں خواتین کی نمبر 1 قاتل ہے۔ 2021 میں یہ 310,000 سے زیادہ خواتین کی موت کی ذمے دار تھی، یعنی ہر 5 خواتین میں سے 1 کی موت دل کی بیماری کی وجہ سے ہوئی۔
بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مرکز سی ڈی سی پی کے مطابق تحقیق سے پتا چلا ہے کہ 40 سے 60 سال کی قریباً 80 فیصد خواتین دل کی شریانوں کی بیماری کے لیے کم از کم ایک خطرے والے عنصر کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔
تاہم صرف نصف خواتین دل کی بیماری کو صحت کے لیے سب سے بڑا خطرہ تسلیم کرتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خطرے سے متعلق پہلے بہتر اقدامات کرنے سے خواتین کو قبل ازوقت اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 

Blood TestEarlyHeart Diseasewomen