مالدیپ کے صدر پر کالا جادو، وزراء سمیت 4 ملزمان گرفتار

مالے: مالدیپ کے صدر محمد معزو کالے جادو کی لپیٹ میں آگئے، جس پر کالا جادو کرانے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق گرفتار وزراء میں وزیر ماحولیات فاطمہ شمناز سلیم اور ان کے سابق شوہر آدم رمیز بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان کو 7 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، فاطمہ شمناز سلیم کو وزارت ماحولیات کے عہدے سے بھی ہٹادیا گیا ہے۔
مالدیپ کی حکومت اور صدارتی دفتر نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

4 person ArrestBlack MagicIncluding MinisterMaldives PresidentMohamed Muizzu