بی جے پی کے یوٹیوبرز مسلم مخالف مواد پھیلارہے ہیں، امریکی تنظیم

واشنگٹن: امریکا سے متعلق انسانی حقوق کی تنظیم نے انکشاف کیا ہےکہ بھارت کی حکمران ہندوقوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت کرنے والے یوٹیوبرز مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیز مواد پھیلارہے ہیں۔
انسانی حقوق کی امریکی تنظیم Stern Center for Business and Human Rights کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی یوٹیوبرز نفرت انگیز ویڈیوز میں مسلمان خواتین کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔
ویڈیوز میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مسلمانوں نے کورونا وائرس کو بھارت میں جہاد کے طور پر پھیلایا ہے۔
دھیان رہے کہ حال ہی میں بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات پر احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے گھروں کو سرکاری احکامات پر گرا دیا گیا تھا۔

against muslim progBJP UtubbersHindus extremist