جسم فروشی کا ریکٹ چلانے پر بی جے پی رہنما گرفتار

کولکتہ: بی جے پی رہنما سبیاساچی گھوش کو جسم فروشی کا ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع سندیش کھلی میں حکمراں جماعت آل انڈیا ترینامول کانگریس کے طاقتور رہنما شیخ شاہجہان اور ان کے ساتھیوں پر جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات کے دوران پولیس نے مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبیاساچی گھوش کو حراست میں لے لیا۔
مغربی بنگال کے بی جے پی کے لیڈر سبیاساچی گھوش پر بھی مبینہ طور پر ایک ہوٹل میں نابالغ لڑکیوں کے جسم فروشی کا اڈا چلانے کا الزام ہے۔ اس گرفتاری کے بعد حکمراں جماعت نے بی جے پی پر تنقید کے نشتر چلا دیے۔
اس سے قبل خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعات میں آل انڈیا ترینامول کانگریس کے رہنما شیخ شاہجہاں کے ملوث ہونے پر قائد ممتا بنرجی پر بی جے پی الزامات کے تیر برسارہی تھی اور اب معاملہ الٹ ہوگیا۔
ادھر بی جے پی کی خواتین کارکنان نے شیخ شاہجہاں کے خلاف مہم چلانے کے لیے سندیشکھلی میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے پولیس نے سرکاری احکامات کے تحت سیکیورٹی کے نام پر ناکام بنادیا۔
دوسری جانب نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی ایک ٹیم بھی آج سندیشکھلی پہنچی ہے تاکہ وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات کرکے حقائق کا پتا چلا سکے۔
دھیان رہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت کے رہنما شیخ شاہجہان جنسی زیادتی کے الزامات سامنے آنے کے بعد سے روپوش ہیں جب کہ ان کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

arrestBJP LeaderRunning Prostitution RacketSabia Saachi