مسجد نبویؐ کے صحن میں بچی کی ولادت

مدینہ منورہ: مسجد نبوی کے صحن میں بچی کی ولادت کا واقعہ پیش آیا ہے، سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد الزہرانی کے مطابق مسجد نبویؐ کے صحن میں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق الحرم کی ایمبولینس سینٹر میں تعینات سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کی ٹیم ایمرجنسی اطلاع پر مذکورہ مقام پر پہنچی، جہاں پہنچنے پر پتا چلا کہ ایک حاملہ خاتون کی حالت نازک ہے اور بچے کی پیدائش کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
جس کے بعد ٹیم نے خاتون کو طبی امداد فراہم کی اور خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا۔
بعدازاں چیک اپ کے بعد نومولود اور خاتون کو باب جبریل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹیم میں موجود ایک ہیلتھ پریکٹیشنز کے تعاون سے بچی کی پیدائش کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔

Birth of Baby GirlCourtyardMasjid e NabviSaudi Red Crescent Society