بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت فوجی روایات بھول گئے

نئی دہلی: بپن راوت فوجی روایات بھول گئے۔ بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت فوجی روایات کو فراموش کرگئے۔
جنرل بپن راوت بھارتی بحریہ کے دن کو بھول کر دوسری تقریب میں مہمان خصوصی بن گئے۔ راوت نے 4 دسمبر کویوم بحریہ پر جوانوں کی یادگار پر پھول نہ چڑھائے۔ بحیثیت چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن روات پر تینوں افواج میں ہم آہنگی کی ذمے داری ہے۔
سابق فوجی افسر ایچ ایس پنانگ نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت نے فوجی روایت کو نظرانداز کیا۔ بپن راوت نے فوجی قواعد و ضوابط اور قوانین کی خلاف ورزی کی۔ بپن راوت کی حرکت نے بھارتی فوج کے غیر سیاسی ہونے پر سوالیہ نشان لگادیا۔

Bipin rawatIndian chief of defence staff