بینش عرفان وزیر اعلیٰ کے پی کے کی لیگل ایڈوائزر مقرر

معروف سماجی کارکن اور خواتین کے حقوق کے لئےکام کرنے والی بینش عرفان وزیر اعلیٰ کے پی کے کی لیگل ایڈوائیزر مقرر۔

بروز پیر 05 اکتوبر 2020 کو صوبائی حکومت برائے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بینش عرفان زوجہ عرفان اللہ خان کو لیگل ایڈوائزر برائے وزیر اعلیٰ کے پی کے سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کردیا گیا۔

بینش عرفان ایک معروف سماجی کارکن ہیں جو تعلیم، صحت اور خواتین کے حقوق کے لئے اپنی خدمات انجام دینے کے لئے پہچانی جاتی ہیں۔ بینش "وومین کنسرن آرگنائیزیشن” کی سی ای او بھی ہیں جو پاکستان کے شمالی علاقوں میں خواتین کے حقوق کے لئے کام کررہی ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ ان کی تعیناتی حکومت کا ایک اچھا فیصلہ ہے جس سے اس ادارے کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں مدد ملے گی۔