بلاول کی شہباز سے تعزیت کے لیے اپوزیشن چیمبر آمد

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہباز شریف سے تعزیت کے لیے قومی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر پہنچ گئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کے تایا زاد بھائی اور ہم زلف محمد طارق شفیع کے انتقال پر تعزیت کی۔
بلاول بھٹو زرداری کی محمد طارق شفیع کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی، انتقال پر لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سید یوسف رضا گیلانی اور شیری رحمان نے بھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے تعزیت کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ساتھ خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، رانا ثنااللہ، حافظ اسعد محمود، رانا تنویر حسین، خرم دستگیر اور مصدق ملک بھی موجود تھے۔

اپوزیشن چیمبرتعزیتچیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداریقائد حزب اختلاف شہباز شریفیوسف رضا گیلانی