بلاول ماموں اور آصف زرداری نانا بن گئے

کراچی: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
بختاور بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرکے بیٹے کی ولادت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

اس خوش خبری کے ساتھ ہی سابق صدر آصف زرداری نانا اور بلاول بھٹو زرداری ماموں بن گئے ہیں جب کہ آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔


بلاول بھٹو زرداری نے بختاور کے ٹویٹ پر کہا کہ باقاعدہ ماموں بن گیا۔
اس کے علاوہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدہ خالہ بن گئی اور اس پر اللہ کی شکر گزار ہوں۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جب کہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔

Aseefa bhutto zardariAsif ali zardariBakhtawar Bhutto zardaribilawal bhuttoBorn baby boy