بلاول بھٹو کی پیر پگارا کی رہائش گاہ آمد!

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے پیر صاحب پگارا کی رہائش گاہ آمد۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر پگارا سید صبغت اللہ شاہ کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔ انہوں نے پیر سید صدر الدین شاہ اور پیر سید محمد راشد شاہ سے بھی اظہار افسوس کیا۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پیر پگارا کی والدہ کے بلندئ درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔ بلاول بھٹو کے ہمراہ سید قائم علی شاہ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، شازیہ مری، نثار کھوڑو اور جمیل سومرو نے بھی پگارا خاندان سے اظہار افسوس کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پیر صاحب پگارا کی والدہ انتقال فرماگئی تھیں، اس کے بعد سے ان کے گھر اہم شخصیات کی تعزیت کے لیے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

Bilawal Bhutto zardarimeetpagara housePir pagara