پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف سے رابطہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ظالم حکمرانوں سے جان چھڑانی ہے تو اختلافات ختم کر کے مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی۔
خورشید شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمان کے اندر اور باہر عوامی جذبات کی ترجمانی کی جائے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اعلیٰ قیادت نے خورشید شاہ کے مؤقف کی تائید کی ہے۔